کراچی میں سیوریج نظام شہریوں کے لیے وبال جاں بن گیا

246

کراچی کے بوسیدہ سیوریج نظام سے شہری پریشانی سے دوچار ہوگئے۔

شہر قائد میں سیوریج کا بوسیدہ نظام شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا،شہر کی مرکزی مارکیٹ صدر میں پارکنگ پلازہ سے ریگل چوک تک کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں سیورج کے گٹر ابل پڑنے سے شہر کی مصروف مارکیٹیں رینبو سینٹر،بوہری بازار کی سڑکیں گندے  پانی  کے تالاب میں تبدیل ہوگئیں جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔

دو روز گزرنے کے باوجود متعلقہ ادارے سے سیوریج کی مرمت کرنے کوئی نہیں آیا علاقہ مکین، دوکان دار، اور راہگیر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔