شہر قائد میں اسٹریٹ کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال اورمحمود آباد میں خاتون سمیت دو شہریوں سے ڈاکوﺅں کی لوٹ مار ملیر سٹی میں موٹر سائیکل چوری کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلشن اقبال بلاک نمبر فور اے میںعلیٰ الصبح سات بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر دو موبائل فون،ایک لیپ ٹاپ،،قیمتی گھڑی،کریڈٹ کارڈ اور 70ہزار کیش چھین کر فرار ہو گئے۔ادہرمحمود آباد میں اسٹرئٹ کرائم کی ورادت کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے موٹر سائیکل سے اترنے والی خاتون کا پرس چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ ملیر سٹی کی حدود انور بلوچ ہوٹل کے عقب میں واقعہ ملیر ہومز سوساہٹی میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان ہونڈا نیو ماڈل کاباآسانی تالا کھول کر لے اڑے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہےلیاری بہار کالونی مرزا آدم خان روڈ صابری پارک کے قریب گھر میں موٹرسائیکل صاف کرتے ھوئے آگ لگنے سے گھرمیں خاتون مرد اور بچوں سمیت 06 شدید زخمی، ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل،

لیاری بہار کالونی میں گھر کی اندر موٹر سائکل میں اگ لگ گئی،ریسکیوآگ لگنے کی باعث خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے ،ریسکیومتاثرہ افراد میں وجیہہ،وانیہ،حنیف،یوسف،حمید اور رخسار شامل ہیں،ریسکیوجھلسنے والے افراد میں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے،ریسکیوتمام جھلسنے والے افراد کو برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا