واہگہ بارڈر حملہ کیس:ملزمان کو 5،5 بار سزائے موت کا حکم

385

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے واہگہ بارڈر خود کش حملہ کیس میں مجرمان کو 5،5بار سزائے موت ، 24 بار عمر قید اور 10،10 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں واہگہ بارڈرخودکش حملہ کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر مجرموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، جج اعجاز احمد بٹر نے واہگہ بارڈر خودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3سہولت کاروں حسین اللہ ، حبیب اللہ اور سید جان گجنی کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم اور 24 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرموں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ جب کہ

عدالت نےدیگر 3 ملزمان شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا۔

یاد رہے 2014ء میں واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خودکش دھماکہ میں 55 افراد شہید اور 107 افراد زخمی ہوئے تھے۔