ٹرمپ کے دورۂ بھارت کی تیاریاں‘ سڑکوں کی صفائی اور سجاوٹ

231
نئی دہلی: امریکی صدر کے دورے سے قبل احمد آباد میں دیواروں پر پینٹنگ، گاڑیوں کی چیکنگ اور سڑکوں کی صفائی جاری ہے‘ ایک شخص ٹرمپ کا پتلا بنا کر ہار پہنا رہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 روزہ دورۂ بھارت پر 24 فروری کو نئی دہلی پہنچیں گے، اس دوران خاتون اوّل میلانیا بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ دورے کے حوالے سے بھارت میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس میں سب زیادہ اہمیت احمد آباد کو دی جا رہی ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے صدر ٹرمپ جو شاہراہ استعمال کریں گے اس کی کئی روز سے صاف ستھرائی اور سجاوٹ کا کام جاری ہے۔ ایک مقام پر بھارتی وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کا خاکہ دیوار پر بنایا گیا ہے ۔ احمد آباد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس گاڑی کو استعمال کریں گے اور دیگر سامان ٹرکوں کے ذریعے پہلے ہی وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔