ایران میں 10 افراد کو امریکا کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائیں

134
تہران: امریکا کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ 8 افراد کی تصاویر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم 10 افراد کو قید کی سزا سنا دی ۔ عدالتی ترجمان کا کہنا تھا کہ 2افراد کو 10سال قید کی سزا دی گئی ہے اور ان سے وہ رقم بھی طلب کی گئی ہے، جو انہیں امریکی حکومت نے جاسوسی کے لیے دی تھی۔ اسی طرح 2افراد کو 8سال کی سزا ئے قید سنائی گئی ہے۔