پی ایس ایل کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، مراد علی شاہ

492
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، اس موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 سال سے زاید عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی، نیشنل اسٹیڈیم دنیا کا بڑا سٹیڈیم ہے یہاں کوئی سرگرمی نہیں ہوئی، کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کے لیے مدد مانگی گئی ہے، ہم مدد ضرور کریں گے۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کیماڑی جا چکا ہوں، سب ادارے مل کر پتا لگا لیں گے کہ واقعہ کیسے ہوا، سندھ حکومت نے متاثرین کی ہر قسم کی مدد کی ہے۔ انہوںنے مقتول صحافی عزیز میمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عزیز میمن ایک سال سے آزادانہ صحافت کر رہے تھے، ان کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔