کشمیریوں کے حق میں آواز کیوں اٹھائی ؟ برطانوی رکن پارلیمنٹ کوبھارت بدر کردیا گیا

287

مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کا بھارت نے داخلہ بندکرتے ہوئے ملک بدر کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کو بھارتی حکام نےدلی پہنچنے پر ڈیبی ابراہم کاویزا منسوخ کرکےملک بدرکیا، دلی کےہوائی اڈے پرپہنچنے پرڈیبی ابراہمزکا ای ویزا منسوخ کیا گیا جس کے بعد وہ دبئی آگئیں اورتاحال وہیں موجود ہیں۔

ڈیبی ابراہمز آل پارٹیز پارلیمنٹرین گروپ فار کشمیر کی سربراہ ہیں جب کہ امیگریشن حکام نےواضح نہیں کیا کہ اس فیصلے کی وجہ کیا ہے۔

لیبررکن ڈیبی ابراہمز نے بھارتی اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مجرموں جیسا سلوک   کیا گیا، ایک اہلکار نےمیراپاسپورٹ لیا اور10 منٹ کے لیے غائب ہو گیا، کسی بھی  امیگریشن اہل کار نےویزا منسوخی کی وجہ نہیں بتائی  جب وہ واپس آیا تو بہت بدتمیزی سے پیش آیا اور چلا کر بولا کہ اس کے ساتھ چلوں اور بعدازاں مجھے ڈی پورٹ کردیا گیا۔