ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات کو فائنالائز کر دیا

269

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسکاو ٹس آڈیٹوریم (بالمقابل DIG ساو تھ آفس )میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہرکی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات کو فائنالائز کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

جس میں تمام ایس ایس پیز ،ڈی ایس پیز ، سیکشن افسران ، اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ضلع اور علاقے میں میچ کے اوقات میں موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں

تاکہ عوام اور میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔اس کے ساتھ ہی تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیزکو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کریں اور ان تمام ٹریفک انتظامات کی بذات خود نگرانی کریں۔