ایس ایس پی کورنگی کا تھانہ سعود آباد اور ماڈل کالونی کا دورہ،

346

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی نے تھانہ سعود آباد اور ماڈل کالونی کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی تھانہ سعودآباد آمد پر وہاں موجود گارڈ نے جرل سلامی دی اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا،اسکے بعد وہاں موجود نفری سے خطاب بھی کیا،

ایس ایس پی کورنگی نے تھانے کی عمارت مختلف دفاتر، رپورٹنگ روم لاک اپ اور مال خانہ کا دورہ کیا،تھانے کے ریکارڈ ، سرکاری اسلحہ اور گاڑیوں کی انسپیکشن کی،ایس ایس پی کورنگی نے تھانہ سعود آباد کے دورے کے بعد تھانہ ماڈل کالونی کابھی دورہ کیا،

فیصل عبداللہ چاچڑ نے تھانے کی عمارت مختلف دفاتر، رپورٹنگ روم، لاک اپ اور مال خانہ کا وزٹ کیا،تھانے کے ریکارڈ ، سرکاری اسلحہ اور گاڑیوں کی انسپیکشن کی،ایس ایس پی کورنگی نے سعود آباد پولیس لائن فیملی کواٹرز کا بھی دورہ کیا۔