سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کاکرتارپور کا دورہ

462

لاہور: کرتارپور گوردوارہ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور کا دورہ کیا،جس میں  ان کو  کرتارپور راہداری کے مکمل منصوبے کا دورہ کرایا گیا اور انہیں منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

سیکریٹری جنرل کو بتایا گیا کہ کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے جبکہ اس  کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔