پاکستان کا رعد دوئم کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

398

پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل رعد دوئم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل رعد دوئم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 600 کلو میٹر تک زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رعد میزائل نظام رہنمائی اور نیو یگیشن کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ کیا تھا جو باآسانی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک ہر قسم کے وارہیڈز لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔