پاکستان نے ووہان میں ٹاسک فورس بھیج دی

401

اسلام آباد:پاکستانی سفارتخانے نے چین کے شہر ووہان میں 2 رکنی ٹاسک فورس بھیج دی۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے 2 رکنی ٹاسک فورس پر مشتمل سیکریٹری جنید اور تعلیمی اتاشی سلیمان کو چین کے صوبے ووہان بھیج دیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے بھیجی گئی ٹیم نے ووہان کی یونیورسٹیز کا دورہ کرکے پاکستانی طالبعلموں سے ملاقاتیں کیں۔

ٹاسک فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ووہان میں موجود پاکستانی خیریت سے ہیں اور انہیں تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

ٹاسک فورس چینی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے جبکہ فورس کو مستقل طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان مقرر کردیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی طالبعلموں کی سہولت کے لئے 2 ہیلپ لائن بھی قائم کی ہیں جن کے نمبرز 18501322992 اور 13167543373 ہیں۔