پاکستان رینجرز( سندھ) نے حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا،

747

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز( سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کندھ کوٹ کے علاقے ڈیرہ موڑ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی کی تلاشی کے دوران 350کلوگرام حشیش بر آمد کرلیا گیا۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔