عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئی

1115

معروف کامیڈین عمرشریف کی بیٹی لاہور کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی بیٹی حنا شریف گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھیں۔

پروموٹرریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی وفات کے حوالے سے عمر شریف کو آگاہ نہیں کیا گیا، انہیں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ حنا کی طبیعت ناساز ہے۔

صاحبزادی کی خراب طبیعت کا سن کر عمرشریف نے امریکا میں شومنسوخ کردیا ہے اور وہ وطن واپسی کے لیے تیاریاں کررہے ہیں، امکان یہی ہے کہ وہ پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے پاکستان لوٹ آئیں گے۔