اب شہری آن لائن ٹریفک چالان ادا کرسکیں گے

500

لاہور:پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کی آسانی کے لیے “ای پیمنٹ ایپ” متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت شہری  آن لائن  چالان ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چالان کی ادائیگی کے موجودہ نظام میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں جس میں  سب سے پہلے بینک جا کر چالان کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے اور کاغذات حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹریفک پولیس کے دفاتر جانا پڑتا ہے۔

لیکن شہریوں کی ان مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے بہت جلد  ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کے لیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ متعارف کروا رہی ہے۔

 جس میں شہری فی الفور چالان موبائل “ایپ”  کے ذریعے رقم ادا کرنے کے بعد اسی وقت اپنے کاغذات حاصل کرسکیں گے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ یہ شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ یہ ایپ شہریوں کو موجودہ نظام کی رکاوٹوں سے آزاد کروائے گی۔