خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،اراکین اسمبلی آپس میں گتھم گتھا

326

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین  آپس میں گھتم گھتا ہوگئے جس کے بعد اجلاس جمعے تک ملتوی کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کے صدارت شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی،اپوزیشن اراکین نے بنچوں پر کھڑے ہوکر ڈیسک بجانے شروع کر دیئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جس پر حکومتی اراکین بھی پہنچ گئے۔

اس موقع پر حکومتی رکن فضل حکیم اور اپوزیشن ممبر بہادر خان میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نےدونوں کے درمیان  بیچ بچاؤ کراویا۔

اپوزیشن کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی اپنے ڈیسک پر بدستور کھڑی رہیں تو اسپیکر مشتاق غنی نے انھیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح رویہ رکھا تو میرے پاس اختیار ہے کہ آپ کو پورے سیشن کے لیے معطل کر سکتا ہوں،اپوزیشن اراکین غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔ بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس جمعے کے روز تک ملتوی کردیا۔