سہولیات کی فراہمی میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم

217

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حفظان صحت کے مراکز میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حفظان صحت کے مراکز میں افرادی قوت کی کمی کی مختلف شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے اسپتالوں کی انتظامیہ کو مزید فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو بھی پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سہولیات کی فراہمی میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔