اکبر ایس بابر کو دھمکیاں،الیکشن کمیشن کا نوٹس

357

اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے اہم محرک اکبر ایس بابر کو مبینہ ڈرانے دھمکانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے درخواست 27 فروری کے لیے مقرر کر دی۔  

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے محرک اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) درخواست  دائر کی گئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت ہراساں ہونے اور دھمکیوں سے بچائے اورپارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور جلد فیصلہ سنائے۔

جس کے بعد آج ای سی پی نے نوٹس لیتے ہوئے مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے درخواست 27 فروری کے لیے مقرر کر دی۔