خاتون نے مبینہ طور سر پر گولی مار کے خودکشی کرلی

1207

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صفورا گوٹھ میں خاتون نے مبینہ طور سر پر گولی مار کے خودکشی کرلی جب کہ نادرن بائی پاس سے 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق صفورا گوٹھ کے علاقے سعدی ٹاﺅن مدینہ کالونی میںگھر سے 28سالہ آمنہ بی بی زوجہ شیر شاہ کی سر پر گولی لگی لاش ملی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی لاش پولیس کارروائی کیلیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ و واقعہ کو خود کشی بتارہیںجو علی الصبح کسی وقت کی گئی ،تاہم پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔

ادھر نادرن بائی پاس کے قریب تین سے چار دن پرانی ایک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیںہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے اس کی شناخت کی کوشش کردی۔