اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی جائے،عمران خان

120
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہاسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی جائے ‘ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گندم چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کے اسٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے، صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کریں تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ گندم، چینی اور دیگر اشیا کے اسٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاسکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیں۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اہداف کو دوگنا کیاجائیگا۔اجلاس میں طے پایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا۔اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک طریقہ کار طے کریں تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا اور بنیادی اشیائے ضروریہ پر عاید ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لانے اور گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی اور گیس کی قیمتوں خصوصاً گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام خصوصاً کم آمدنی والے اور غربت کا شکار افراد ہیں اور صنعتوں کا فروغ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس میں قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے آؤٹ آف دی باکس حل اور تجاویز پر غور کیا جائے تاکہ وقتی حل نکالنے کی بجائے پائیدار بنیادوں پر قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔