موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی کے موضوع سیمینار کا انعقاد کیا ۔

101

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ طالب ا لمولا ہائی اسکول دادو میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیکٹر کمانڈر اشتیاق حسین آرائیں کی ہدایات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،

موٹروے پولیس سیکٹر N.55 کی ایجوکیشن ٹیم کے انچارج راشد علی سوڈھر، بیٹ 4 دادو کے بیٹ کمانڈر چوہدری اشفاق احمد اور ایڈمن عبدالجلیل میمن نے گورنمنٹ طالب المولا ہائی اسکول دادو کے شاگردوں،

اساتذہ اور دیگر شرکاءکو روڈسیفٹی کے اوپر ملٹی میڈیا پر بریفنگ اور لیکچر دیا، لیکچر میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے پر روشنی ڈالی گئی، اس کے علاوہ روڈ کراس کرنے کے اصولوں پر زور دیا گیا، ہیلمٹ کی اہمیت اور روڈ پر پیدل چلنے کے دوران کیا احتیاط کرنی چاہیے اس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔