تمام افغان مہاجرین کو چیک نہیں کر سکتے، عمران خان

489

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس افغان مہاجرین کے درجنوں کیمپ ہیں ہر کسی کو چیک نہیں کر سکتے لیکن ملک میں اب دہشتگردوں کا کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستانی عوام کے لیے بہت مشکل رہے لیکن تمام مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان  میں کرکٹ سیکھی اور آج افغانستان کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں آگئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی توجہ بھارت کی صورتحال پر مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ آج کا بھارت نہرو اور گاندھی کا بھارت نہیں ہے، بھارت میں انتہا پسندانہ سوچ کا غلبہ ہےاور وہاں موجود 20 کروڑ مسلمانوں کو متنازع قوانین سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت میں انتہاپسندانہ اقدامات کا نوٹس لے، نازی ام کی طرح بھارت میں بھی بڑھتی انتہاپسندانہ سوچ خطرناک ہے۔