کیماڑی پر اسرار گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والی جہازوں کی روانگی معمول پر آگئی۔

673

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے متعلق پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

کراچی پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ پیرکی صبح تین جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز بھی ہوئے۔کے پی ٹی کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل مدد کر رہا ہے،

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ رات پراسرار گیس کے اخراج سے5 افراد جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں ۔ایس ایس پی کے مطابق رات آٹھ بجے کیماڑی کے مختلف مقامات سے اچانک گیس کی بو پھیل گئی تھی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔