متنازع شہرت کے حامل افسر اختر علی شیخ کو میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی تعینات کردیا گیا

400

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات سندھ کا ایک اور کارنامہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے اور بلدیہ شرقی میں بدترین بدعنوانیوں کے الزامات کی زد میں رہنے والے ایس سی یو جی کے متنازع شہرت کے حامل افسر کو نوازنے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم سومرو کو ہٹا کر ان کی جگہ اختر علی شیخ کو میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی تعینات کردیا گیا،

جبکہ وسیم سومرو کو میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرکے مبینہ بھاری رشوت کے عیوض ضلع کو اشتہاری بورڈز، اسٹیمرز کا جنگل بنانے کے اہم کردار اختر علی شیخ کو محکمہ بلدیات نے ایک بار پھر میونسپل کمشنر بلدیہ ضلع شرقی تعینات کرنے کے احکامات گزشتہ روز جاری کردیئے ہیں،

یاد رہے اینٹی کرپشن کی انکوائری میں اختر شیخ پر غیر قانونی سائن بورڈز اور چالانوں کی مد میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ اختر علی شیخ کے وقت میں ڈی ایم سی ایسٹ میں سائن بورڈ کی آڑ میں سالانہ دس کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا تھا،

تاہم اینٹی کرپشن کی چھاپوں اور کئی ماہ سے جاری تحقیقات کے باوجود بلدیہ شرقی میں کی جانے والی بدعنوانیوں کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے ذارئع کے مطابق اختر شیخ جو موجودہ سیکرٹری بلدیات کے قریبی عزیز ہونے کی وجہ سے عہدے سے نوازا گیا ہے۔