کوئٹہ بلاسٹ سندھ پولیس کو بھی ہائی الرٹ کے احکامات جاری ،

427

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آ ئی جی سندھ نے کوئٹہ بلاسٹ کے تناطر میں پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔انہوں نے احکامات میں کہاہے کہ پولیس سیکیورٹی اقدامات مزید سخت اور غیرمعمولی بنائے جائیں۔

تمام پبلک مقامات،اہم سرکاری،نیم سرکاری عمارتوں،دفاتر،ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز،ائیر پورٹس،حساس تنصیبات سمیت مساجد،امام بارگاہوں وغیرہ پرجملہ سیکیورٹی اقدامات کو مربوط اورم¶ثر بنایا جائے ۔ڈاکٹرسیدکلیم امام نے کہاکہ مختلف منتخب کردہ مقامات سمیت صوبے کے مضافات اور گنجان آباد علاقوں میں انتیلی جینس اور کڑی نگرانی نظام کو مذید ٹھوس بنایا جائے ۔

تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اور ویجیلنس کے عمل کو اپنی نگرانی میں انجام دیں۔سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر مکمل بریفنگ کے ساتھ نافذالعمل بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہاکہ سیکیورٹی اقدامات میں حفاظت خوداختیاری جیسے اقدامات لازمی یقینی بنائیں جائیں۔

کسی بھی حوالے سے اختیارات سے تجاوز، غفلت اور لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔نائٹ پیٹرولنگ پلان اور بالخصوص رات گئے علاقوں میں پولیس سیکیورٹی امور کو انتہائی غیرمعمولی بنایا جائے ۔