قائد آباد نقب زنی کے واردات 4 دکانوں کا صفایا کر دیا۔

311

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائد آباد کے علاقے مسلم کالونی میں نقب زنی کے واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے 4 دکانوں کا صفایا کر دیا،میڈیا اسٹور، موبائل شاپ، پرچوں اور ٹیلرز کے دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامنا چوری کر لیا ،

تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود مسلم آباد کالونی یوسی نمبر 2 پرانی پولیس چوکی کے اطراف میں نامعلوم ملزمان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو چار دکانوں کا صفایا کر دیا،

ملزمان چھت کے زریعے دکانوں میں داخل ہوئے ہیں، اور چوروں نے موبائل فون شاپ ، میڈیکل اسٹور، پرچوں کی دکان اور ٹیلرز کے دکان سے لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہوگئے،

واضح رہے کہ مسلم آباد کالونی میں نقب زنی، ڈکیتیاں اور چھینا جھپٹی کی وادراتیں معمول بن چکی ہے، تاہم متاثرہ دکانداروں نے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے میں درج کردی ہے۔