پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کاروائی1,285.46/-ملین روپے کی منشیات پکڑ کر 2افراد گرفتار کرلیے ۔

759

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 35کلو میٹر دور چکولی کے مقام پر پہاڑوں مےں چھپائی گئی 800 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ہے ،

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے مےں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کےے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی،

موبائل گشت کے دوران پسنی سے تقریباً 35کلو میٹر دور چکولی کے مقام پر پہاڑوں مےں چھپائی گئی 800 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بےرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کراچی سپر ہائی وے کے قرےب واقع چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ایل پی جی(LPG)گیس ٹینکر سے 26,730 کلو گرام چھالےہ برآمد کرتے ہوئے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پکڑی جانے والی چھالیہ اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 1,285.46/-ملےن روپے کے لگ بھگ ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔