پنشنرز کےلیے زبردست خوشخبری

1409

اولڈ ایج بینیفٹس  انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی) نے ریٹائر ڈ ملازمین اور انکی بیواؤں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔

ای او بی آئی نے ریٹائر ملازمین اور ان کی بیواؤں سے متعلق انقلابی اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈملازمین یا انکی بیوائیں ای او بی آئی کی ویب سائٹ پرلسٹ میں  اپنا نام چیک کرسکتےہیں یا پھر رجسٹریشن کارڈ ، پرانے یا نئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ویب سائٹ پر نام دیکھ سکتے ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈملازمین یا انکی بیوائیں پنشن کیلئے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے رجوع کریں، ریٹائرڈملازمین یا انکی بیوائیں دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کیلئےای او بی آئی کے دفتر پہنچیں۔

ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا، اس وقت ای او بی آئی سے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ،معذور ملازمین اور انکی بیوائیں پنشن حاصل کر رہی ہیں۔