زہریلی گیس سے فضاخراب، مزید 4 افراد بے ہوش، کسٹمز ہاؤس بند

444

کراچی کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کے اخراج کے اثرات تاحال فضا میں موجود ہیں  جس سے مزید 4 افراد بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیماڑی میں کےپی ٹی سے متصل علاقوں میں زہریلی گیس کے اخراج کے بعد صورتحال معمول پر نہ آسکی، فضا خراب ہونے کے باعث کسٹمز کے  کئی ملازمین کی حالت غیر ہوگئی جب کہ 4 افراد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد پاکستان کسٹمز کو بند کردیا گیا ہے۔

کسٹمز کے افسران اور ملازمین چھٹی کر کے گھر چلے گئے ہیں اور دفاتر میں آج ہونے والی تمام سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں، کسٹمز ہاؤس کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 5 ہلاکتوں اور درجنوں کے متاثر ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، اسکولز اور مقامی مارکیٹیں بند ہیں اور لوگ ماسک پہن کر  گھوم رہے ہیں۔