پی ایس ایل کی تیاریاں مکمل

572

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سے متعلق تمام  تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پشاور زلمی  اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  پریکٹس میچ بھی  جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں رنگ و روغن سمیت دیگر کام مکمل ہو گئے ہیں۔

پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  پریکٹس میچ جاری ہے جس میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ اورز میں  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک ویکٹ کے نقصان پر 265رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سےکامران اکمل اور امام الحق نے 62,62رنز بنائے، نوجوان حیدر علی صرف نے19 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔

کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی اور لیام ڈاسن ریٹائرڈ آوٹ ہوئے جبکہ پریکٹس کی غرض سے تمام بیٹسمینوں کو موقع دیا گیا۔