رینجرزہیڈکوارٹرزمیں پی ایس ایل 5 کے میچوں حفاظتی اقدامات کے حوالے اجلاس منعقد کیا گیا ۔

362

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرزہیڈکوارٹرزمیں ہونے والے ایک اجلاس میں 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 5 کے میچوں حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیاگیا،

اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، سی ٹی ڈی اور ٹریفک پولیس، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز ، پولیس کے ایسٹ، ویسٹ، ساو¿تھ زونز، اسپیشل برانچکے ڈی آئی جیز، رینجرز اورپولیس سمیت حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر امن و امان کی صورتحال خصوصاً20فروری سے شروع ہونے والےPSL-5کے میچز کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئیاور اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں گے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔