اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے42 ویں بیچ پر مشتمل 45 رُکنی وفد نے آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام سے ملاقات کی،

275

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے42 ویں بیچ پر مشتمل 45 رُکنی وفد نے ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس (PAS) لاہور عاصم اقبال کی سربراہی میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام سے ملاقات کی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد پر آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے مہمانوں کا خوش آمدیدم استقبال کیا۔اس موقع پر ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے محکمہ پولیس سندھ کے جملہ امورواقدامات پر خصوصی حوالوں سے بریفنگ دی اور امن وامان کے قیام اور جرائم کےخلاف پولیس ترجیحات سے شرکاءکو آگاہی دی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بہترین اور کامیاب پیشہ وارانہ زندگی کا دارومدار آپکی محنت لگن اور جستجو پر ہے ۔سیکھنے اور سکھانے کا عمل زندگی کا حصہ ہے ۔لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا اذالہ ناصرف آپکا مشن ہونا چاہئے بلکہ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا مقصد بنائیں۔

بعدازاں آئی جی سندھ اورڈائریکٹر پی اے ایس لاہور کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔دریں اثناءتربیتی پروگرام کے شرکاءکو بھی سندھ پولیس کیجانب سے یادگاری تحائف دیئے گئے ۔