شہر قائد میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ،

522

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ماڑی پور کے علاقے ماڑی پور روڈ نالہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج دم توڑ دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 32 سالہ وقاض ولد جعفر کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی اس ہی علاقہ کا رہائشی تھا ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل سے گودام چورنگی جاتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر دوران علاج چل بسا ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ مجیب عالم ولد محمد عالم کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی جوہر کا رہائشی تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفین کی لاشیں ورثاءبغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ادھر گلشن اقبال بلاک تیر ا ڈی ٹو میں واقع سن سٹی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر 35 سالہ مشرف ولد اشرف کی گولی لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ،ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کے مطابق فائرنگ کا واقع خودکشی ہے ،متوفی نے خود کو گھر کے اندر گولی ماری کر اپنی جان لی،متوفی غیر شادی شدہ اور کورنگی کراسنگ پر واقع بینک الحبیب کا ملازم تھا،وہ گزشتہ روز ہی تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار کو گھوم پھر کر گھر آیا تھا کہ خود کو کمرے میں بند کرکے خودکشی کرلی،فوری طور خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،گھر میں باپ اور بیٹا ہی مقیم ہیں،اور جب وہ گھوم پھر کر گھر آیا توا س نے اپنے والد سے بھی کوئی بات چیت نہیں کی تھی،تاہم پولیس نے وقوعہ سے ملنے والا پستول بھی اپنی تحویل میں کرلیا جس کے بارے میں بھی پولیس یہ معلوم نہیں کرسکی کے پستول کس کی ملکیت ہے۔جبکہ سچل تھانے کی حدود اسکیم 33میںقائم چیپل سن سٹی گارڈن بنگلوز کے مطابق مکان نمبر R14میں پراسرار طورپر آگ لگنے سے 85سالہ خدیجہ زوجہ مجیب الرحمان جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی،ایس ایچ اوشفیق آفریدی کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ باروچی خانے میں چائے بنارہی تھی کہ اس دوران انکے کپڑوں میں آگ لگ گئی تھی تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

علاوہ ازیںلانڈھی کے علاقے حسین ڈبل روڈ کے قریب مکان میں زود دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر زخمی ہوئے گئی،جسے سول اسپتال برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ شبانہ زوجہ اعظیم کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ امورے خاندارے کے دوران کچن میں گیس لیکج سے سلنڈر بلاسٹ ہوا جس سے خاتون جھلس زخمی ہوئی ہے ، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے اسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

علاوہ ازیں پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاو¿ن داتہ نگر مکان نمبر 689 سیکٹر ون بی میں نامعلوم سمت آنےوالی گولی لگنے سے 15سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی کی شناخت رومان شیخ ولد نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ آندھی گولی قمر میں لگنے سے زخمی ہوا ہے ، لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد سندھی ھوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ زوہیب ولد سہیل کو زخمی کردیا، پولیس نے بتایا ہے کہ مضرون اس ہی علاقے کا رہائشی ہے ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے ، میمن گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ رضوان کو زخمی کردیا ، جبکہ سچل کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 52 سالہ ملو ولد خان محمد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔