رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپرد خاک ،مقدمہ درج ہوا نہ قاتل گرفتار ہوئے

208

نوشہرو فیروز(آن لائن ) رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کو سپرد خاک کردیا گیا، نما ز جنا زہ میں سیاسی وسماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پی پی رکن اسمبلی کے قتل کا مقدمہ درج ہوا نہ ہی قاتل گرفتار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قتل ہو نے والی شہنا ز انصاری کی نما ز جنا زہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاء الحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لیے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاؤں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔