ذکیہ بی بی کی نماز جنازہ 12 برس بعد ادا کر دی گئی

297

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اولاد کے دیوانہ پن کی شکار ذکیہ بی بی کی روح کو قرار آگیا، 12سال بعد نمازجنازہ ادا کی گئی ہے، مرحومہ کو قبر کی مٹی نصیب ہوئی،نماز جنازہ میں اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے،

اولاد نے دیوانہ پن میں ماں کی لاش کو 12 سال تک گھر میں چھپائے رکھا، بارہ سال قبل فوت ہونے والی ذکیہ بی بی کی نماز جنازہ کا انتظام اہل محلہ نے اپارٹمنٹ کی مسجد میں کیا، نماز جنازہ میں اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ذکیہ بی بی کی باقیات کو سپرد خاک کر دیا گیا،

ذکیہ کے بھائی محبوب نے اتوار کو فلیٹ کی صفائی کے دوران ذکیہ کی باقیات کو اٹھا کر اپارٹمنٹ کے قریب کچرے میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے باقیات ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔