امریکا نے سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد کردی

378

امریکا نے سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلوا پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے سری لنکن آرمی چیف پر ملک میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران آرمی چیف شویندرا سلو کو ماورائے عدالت قتل میں ملوث پایا گیا ہے، امریکا جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے لیے اپنے احتساب کی جدوجہد میں متزلزل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سری لنکن وزارت خارجہ نے امریکا کے اس اقدام پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور اسے غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر لیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔