ترکی کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،شاہ محمود قریشی

402

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اردوان نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل جیت لیے،ترک صدر نے کشمیر پر جو بات کی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے خطاب سے بھارت کو واضح پیغام گیا کہ بھارت پاکستان کو اگر نیچا دکھانا چاہے گا تو ترکی ڈٹ کر مقابلہ کریگا، ترکی کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب تاریخی نوعیت کا ہے،لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف پاکستان اور کشمیرکا نہیں بلکہ ترکی کا بھی مسئلہ ہے ترکی پاکستان سے ناراض نہیں تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ روز پاکستان میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔