پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مار کاروائیوں اور مقابلوں کے بعد98ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ،

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد98ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے،

کراچی پولیس تر جمان کے جا نب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں45چھاپہ مار کارروائیوںاور مقابلوںکے بعد98ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میںاغواہ کار 01 ،05ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں14، امتناع منشیات کے مقدمے میں13ملزمان10,مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث55ملزمان شامل ہیں

جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے16پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔