حکومت کا چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

452

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے پریشان والدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ووہان اور ہوبئی میں پھنسے طلبہ کے والدین کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ظفر مرزا پاکستانی طلبہ کے والدین کو ان کے بچوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔