وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

527

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے،عمران خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اوردیگر سیاسی رہنمائو نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں نعیم الحق کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا،نعیم الحق 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے، ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا، وہ آخری وقت تک پارٹی کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، نعیم الحق کو بہادری کے ساتھ کینسر کے ساتھ لڑتے دیکھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، اور وہ آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔