نیب نے رانا ثناءاللہ کو ایک بار پھر طلب کر لیا

339

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 19 فروری کو مسلیم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا ہے اور لیگی رہنما کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جانب سے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاما سے متعلق وضاحت بھی طلب کی ہے۔

نیب نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ سے پوچھا کہ جائیداد کیسے بنائی، پیسے کہاں سے آئے، بتایا جائے، کاروبار کیسے شروع کیا، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، فیملی کے دیگر افراد کے اثاثے کتنے ہیں تحریری وضاحت ہمراہ لائیں اور اہل خانہ کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا؟ جو تحائف دئیے گئے اس رقم کا ذریعہ کیا تھا؟۔