کراچی رینجرز کی جانب سے 100سے زائد بوائز و گرلز تیز رفتار سائیکلسٹ ”کراچی شکریہ(اتوار)کو سڑکو ں پر جلوہ گرہونگے ،

335

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی کورنگی میں کراچی بھر سے 100سے زائد بوائز و گرلز تیز رفتار سائیکلسٹ ”کراچی شکریہ رینجرز وپولیس زندہ باد سائیکل ریس “ کےلئے آج(اتوار)سڑکو ں پر جلوہ گرہونگے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھاتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کو پاکستان میں سب سے زیادہ80فیصد دہشت گردی و منشیات کے خلاف غازی بننے پر شاندار خراج تحسین پیش کرینگے۔

آج ریس کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کی صدارت میں ایک اجلاس میں سائیکل ریس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں کراچی ڈویڑن سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی، صدرانجینئر قمر زمان برکی اور ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعون بھی شریک تھے۔

کلیم اعوان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سائیکل ریس بیت الحمزا چورنگی لانڈھی نمبر2سے شروع ہوگی اور لانڈھی نمبر6، کورنگی 5،کورنگی ڈھائی ،کوسٹ گارڈز چورنگی سے ہوتی ہوئی کورنگی ڈھائی فلائی اوور سے گزر کر غریب نواز چوک سے واپس ہوگی اور بابر مارکیٹ لانڈھی کے پاس ماڈل فیملی پار ک کے سامنے مین روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔سائیکل ریس میں کراچی بھر سے100سے زائد بوائز و گرلز سائیکلسٹ شریک ہونگے۔

دریں اثنائ پاکستان رینجرز سندھ ،کراچی آپریشن پولیس، کراچی ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں نے سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کےلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور سائیکل ریس کو مکمل سیکورٹی حصار میں لے جایا جائے گا۔