قلندرز اور ایم سی سی کے درمیان میچ شائقین کرکٹ کے نام

391

لاہور قلندرز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا دوستانہ میچ شائقین کرکٹ نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں مقامی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست کا سامناکرنا پڑا لیکن پاکستان سپر لیگ سے قبل سائقین کرکٹ کی لاہور کے قدافی اسٹیڈیم آمد نے اس بات پتادیا ہے کہ پی ایس ایل میں شائقین بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں اور اپنی علاقائی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلیے تیار ہیں ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل شائقین کرکٹ نے لاہور کی مقامی ٹیم کو سپورٹ کرنےلیے رنگ برنگ لباس زیب تن کیے اور پاکستان کا پرچم تھامے میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔

پاکستان میں 10 سال بعد کرکٹ بحالی پر جہاں شائقین کرکٹ خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں ،پی ایس ایل میچز کیلئے ٹکٹوں کے مہنگا ہونے کا شکوہ کررہے ہیں ۔

واضح رہےکہ 4 میچوں پرمشتمل سیریز کھیلنے کیلئے48 سال بعد پاکستان پہنچنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا لاہور میں یہ پہلا میچ تھا۔