مانچسٹر سٹی پر 2 چیمپئنز لیگ کھیلنے پر پابندی عائد

424

مشہور انگلش کلب مانچسٹرسٹی پر آئندہ دو چیمپئنز لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ پابندی یورپین فٹبال کی گورننگ باڈی  کی جانب سے عائد کی گئی ہے ، پابندی کے باعث انگلش چیمپئن مانچسٹرسٹی  آئندہ دو چیمپئنز لیگ سیزن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

مانچسٹر سٹی  کو چیمپئنز لیگ کےمقابلوں سے باہر کیے جانے کے ساتھ ساتھ 30 ملین یوروز کا بھاری جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن( یوئیفا) نے ایک تحریری بیان میں پابندی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت کی ملکیت مانچسٹر سٹی کلب مالی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر سٹی کلب نے پابندی کے خلاف کھیلوں کی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔