سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے فوری اور ترجیحی اقدامات کئے جائیں کمشنر کراچی

390

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اپنے دفتر میں اجلاس طلب کر لیا،

اجلاس میں ڈی ایس ریلویز نثار میمن نے کمشنر کراچی کوسرکلر ریلوے کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، ایڈیشنل کمشنرII ڈ اکڑ وقاص روشن،ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی،اسسٹنٹ کمشنرجزل اعجاز حسین رند، پاکستان ریلویز کے افسران، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے،

کمشنر کراچی نے پاکستان ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام فوری شروع کرے۔ریلوے اسٹیشن ٹھیک کرے ٹریک بحال کرنے کے لئے مربوط اقدامات کرے،

کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ اور سندھ کابینہ کے احکامات پر طرح عمل کیا جائے گا۔جن تعمیرات میں لوگ رہائش پذیر ہیں انھیں نہ ہٹایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں پاکستان ریلویز ریلوے ٹریک بحال کرے،

ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز فکنشنل بنانے کے بعد سرکلر ریلوے کو بحال کر نا قابل عمل ہو گا۔ اجلاس میں ریلوے مقاصد کے لئے مختص زمین پر ریلوے مقاصد کے خلاف استعمال ہونے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور انھیں خالی کرانے پر غور،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی اور ریلوے حکام مل کر ریلوے ٹریک کا معائنہ کریں گے دیکھیں گے کہ ٹریفک بحالی کے لئے شروع کیا جانے والے کام کس مرحلہ میں ہے اور اس کام کی تکمیل میں کیا رکاوٹیں ہیں کمشنر نے کہا کہ ٹریک کی بحالی میں رکاوٹیں دور کر نے میں ضلعی انتظامیہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ و تعاون فراہم کرے گی،

انھوں نے کہا کہ ٹریک کی بحالی کے لئے شروع کیا گیا کام ریلوے کو جلد از جلد مکمل کر نا چاہئے انھوں نے پاکستان ریلوے حکام پر زور دیا کہ وہ ریلوے اسٹیشنز کو فنکشنل بنانے کے لئے فور ی کام شروع کرے فیصلہ کیا گیا کہ جو ٹریک سٹرکوں کی تعمیر کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں انھیں بحال کر نے پر فوری کام شروع ہو گا،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکلر ریلو ے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مل کر فوری اقدامات کریں گے۔