ترک صدر کے بیان پر بھارت آگ بگولہ ہوگیا

632

ترک صدر رجب طیب اردوان کے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کا ردعمل آگیا ہے۔ بھارت نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے لہٰذا ترکی اس میں مداخلت سے باز رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر نے پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لیے کشمیر بھی وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترکی مسئلہ کشمیر کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کے موقف پر قائم رہے گا، مسئلہ کشمیر کا حل طاقت یا جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف و حقانیت کے اصولوں سے ممکن ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ رویش کمار نے ترک صدر کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ہم ترک قیادت کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ اس میں مداخلت نہ کرے اور صحیح حقائق کو معلوم کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پنائی کرتا ہے جس سے بھارت سمیت خطے کو شدید خطرات لائق ہیں۔