اونٹوں کے اسپتال کے لیے رقم مختص کردی گئی

604

اونٹوں کے اسپتال کے لیے سعودی عرب نے 10 کروڑ ریال مختص کردیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے اونٹوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اسپتال بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

 سعودی وزارت زراعت کے مطابق سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری کے نام پر یہ اسپتال سعودی عرب کی القصیم گورنری میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ اسپتال کی تعمیر پر 10 کروڑ ریال کی لاگت آئے گی۔

سعودی عرب کے سیکریٹری برائے امور حیوانات ڈاکٹر حمد البطشان نے کہا ہے کہ اسپتال کے قیام سے ملک میں اونٹوں کی پروش اور ان کی تعداد میں اضافے میں مدد ملے گی، سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری بنانے کا مقصد اونٹوں میں پائی جانے والی‌ بیماریوں کا علاج اوردنیا بھر کے مختلف اقسام کے اونٹوں کی پرورش اور ان کی افزائش نسل بھی کی جائے گی۔