لوئراسکول کورس اور جونیئرکمانڈکورس کے شرکاء کو انگریزی زبان کی تعلیم بھی دی جائیگی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام

555
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لوئراسکول کورس اور جونیئرکمانڈکورس کے شرکاء کو انگریزی زبان کی تعلیم بھی دی جائیگی۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں پولیس کے تربیتی مراکز میں بنیادی انگریزی زبان کی تعلیم اوراسکے فروغ پر مشتمل کتاب کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے۔
محترمہ سونیا کاظم اور سیماب آصف کی جانب سے ترتیب کردہ اس نصاب میں جونیئرکمانڈ کورس اور ریکروٹ لوئر اسکول کورس میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیئے انگریزی زبان کی تعلیم/فروغ اور فی زمانہ اسکی اہمیت اور افادیت جیسی تفصیلات کا مختلف اسباق کے ذریعے احاطہ کیا گیا ہے۔
ترتیب کردہ نصاب کے تحت انگریزی زبان میں روزانہ کےدفتری معاملات اوردیگر متعلقہ امور پر بات چیت،انگلش گرامر کے استعمال،فاعل کیا ہے مفعول کیا ہےیا خطوط درخواست،سمری وغیرہ کی ترتیب میں گرامر کے تحت استعمال ہونیوالے مختلف آرٹیکلز،پری پوزیشن،ڈائریکٹ،ان ڈائریکٹ،ایکٹیو وائس، پیسوووائس اورانگریزی بول چال یا تحریر میں انھیں کس طرح استعمال میں لانا ہے یا بولنا ہے اس حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تربیتی مراکز کی سطح پر ٹرینیز کو انگریزی زبان کی تعلیم اور اسکے فروغ جیسے اقدامات ناصرف دور حاضرکاتقاضہ بلکہ ضرورت بھی ہے۔اس عمل سے پولیس اہلکاروں کو بالخصوص انگریزی بول چال اور تحریر جیسے اقدامات پر یقینی عبور حاصل ہوجائیگا۔