ترکی کے ساتھ ہمیشہ بھائی کی طرح کھڑے ہوں گے، آرمی چیف

348

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا،پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غورآئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔