واٹس ایپ صارفین کی تعداد دو ارب ہوگئی

47131

سرکاری افسران کو واٹس ایپ استعمال پر پابندی کی تجویز،پیغام رسانی کی مقبول ویب سائٹ واٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا اور دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچ گئی ہے،

واٹس ایپ انتظامیہ کے اعلان کے مطابق 2018 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیرھ ارب تھی۔ سال 2016 میں دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی یہ تعداد ایک ارب تھی،

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چلانے والی کمپنی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب پچاس کروڑ ہے، جبکہ اسی کمپنی کے دوسرے پلیٹ فام انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد ایک ارب ہے،

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے دباؤ کے باوجود صارفین کے درمیان معلومات کے تبادلے کو خفیہ رکھنے کے عمل کو ختم نہیں کیا جارہا ہے،

مختلف حکومتوں کا کہنا ہے لوگوں کے پیغامات پڑھنے تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ دریافت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کب دہشت گرد اور دیگر جرائم پیشہ عناصر مختلف تخریب کاریوں کے لیے میسجنگ ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور ان کا سراغ لگانا مشکل ہوجاتا ہے،

واٹس ایپ کے سی ای او وِل کیتھ کارٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی اپنی خدمات پر صارفین کے درمیان خفیہ کاری کو غیر فعال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ پوری انسانی تاریخ میں لوگ ایک دوسرے سے نجی طور پر بات چیت کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور ہمارا نہیں خیال کہ جدید معاشرے میں اسے ختم نہیں ہونا چاہیے،

تاہم وِل کیتھ کارٹ کا کہنا ہے کہ کسی بڑے تحقیقات کے لیے درکار ہوا تو واٹس ایپ کا مجموعی ڈیٹا شیئر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ فیس بک کے صارفین کے ساتھ میسجنگ کو باہمی طور پر منسلک کرنے کے لیے کام کرے گا،

خیال رہے کہ 2 فروری 2020 کو پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے موبائل فونز پر چلنا بند ہوگیا تھا،

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق وہ صارفین جو ایپل آئی او ایس 8 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 جنجر بریڈ یا اس سے پرانے ورڑن استعمال کررہے تھے ان کے موبائل میں اب واٹس ایپ کام نہیں کریگا،کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صارفین کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے،

معروف ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کر رہا ہے وہ اب نئے اکاؤنٹ نہیں بنا سکتا اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر سکتا ہے کیونکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے ایسے فونز کے لیے فیچرز بنانا بند کر دیا ہے۔